• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء بھر میں عیدالفطر کی تیاری کیلئے بازاروں میں بھیڑ

اسلام آباد (اے ایف پی)کوروناکیسز میں اضافے کے باوجود کورونا گائیڈلائنز کو نظر انداز کرتے ہوئے ایشیاء بھر میں مسلمان سالانہ عید الفطر کی تیاری کیلئے بازاروں میں نکل آئے ہیں۔ اسلامی مقدس مہینے رمضان کے اختتام پر عید کی تیار کیلئے لوگ نئے کپڑوں، تحائف اور اپنے پیاروں کیلئے کھانے پینے کی میٹھی اشیاء کی خریداری کیلئے نکل پڑتے ہیں۔ راولپنڈی کے بازار میں چار بچوں کی والدہ عشرت جہاں کا کہنا تھا کہ یہ عید بچوں کے لئے ہے اور اگر وہ اسے نئے کپڑوں کے ساتھ نہیں منا سکتے تو ہمارے سال بھر اتنی محنت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
تازہ ترین