• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سواں سب ڈویژن کے ایریاز میں بجلی کا طویل بریک ڈائون

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) سواں سب ڈویژن کے ایریاز مورگاہ، جہلم روڈ ، شاد مان کالونی، کوٹھہ کلاں سمیت دیگر ایریاز میں بجلی کے طویل بریک ڈائون کے باعث روزے داروں خصوصاً بزرگوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ جمعہ کی سہ پہر تین بجے غائب ہونے والی بجلی رات گیارہ بجے بحال ہوئی ، بجلی نہ ہونے سے شہریوں کوپانی کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران لوگوں کے گھروں میں لگے یو پی ایس بھی جواب دے گئے جس کے باعث افطاری کے وقت شہریوں کو شدید مشکلات رہیں ۔ رات آٹھ بجے کے قریب واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک فالٹ نہیں مل سکا ، فالٹ ملنے کے ایک دو گھنٹے بعد ہی بجلی بحال ہو سکے گی۔
تازہ ترین