• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ٹیکسی کمپنیوں کے من مانے کرایوں پر شہری سراپا احتجاج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود جڑواں شہروں میں نجی ٹیکسی کمپنیاں اپنے کرائے کم کرنے کو تیار نہیں جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو تو کرایہ بڑھا کر اس اضافے کو عوام تک منتقل کر دیا جاتا ہے مگر اب جبکہ اوپر تلے فی لٹر پٹرول 36روپے سے زائد سستا ہو چکا ہے مگر نجی ٹیکسی کمپنیاں کرائے کم کرنے کو تیار نہیں، ایک شہری کے مطابق صرف پندرہ کلو میٹر کے سفر کا 460روپے کرایہ انتہائی زیادتی ہے ارباب اختیار کو فوری طور پر اس طرف توجہ دیتے ہوئے باز پرس کرنی چاہئے کیونکہ شروع میں اچھی سروس فراہم کرنے والی یہ نجی کمپنیاں اب من مانی پر اتر آئی ہیں،پیک فیکٹر کے نام پر بھی اضافی کراے وصول کیئے جاتے ہیں۔ عوام کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ دیگر ٹیکسی اور رکشوں کے کرایوں کا بھی تعین کیا جائے کیونکہ یہ لوگ بھی موسم اور عوام کی مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر کرائے وصول کرتے ہیں جب ان سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا ذکر کیا جائے تو ان کا موقف ہوتا ہےکہ صرف پٹرول ہی استعمال نہیں ہوتا دیگر ضرورتیں بھی ہوتی ہیں۔
تازہ ترین