• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے موقع پر موٹروے پر سفر کرنے والوں میں تحائف تقسیم

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ڈی آئی جی موٹروے پولیس موٹروے زون اشفاق احمد کی ہدایت پر عید کے پر مسرت موقع پر موٹروے پر سفرکرنے والوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ یہ تحائف موٹروے کے تمام اہم ٹول پلازوں اور سروس ایریاز میں تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی موٹرویز نےپیغام دیاکہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس ضمن میں موٹروے پولیس نے عید کے موقع پر خصوصی اقدامات کئےہیں، تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ ماسک، دستانے اور سینٹائزرز بھی تقسیم کئے گئے اور ڈرایئور حضرات کو روڈ سیفٹی کے علاوہ کورونا وائرس سے بچنے کی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔
تازہ ترین