امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گئیں ،عبدالغفارروپڑی

May 23, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ یوم القدس اور یوم تحفظ حرمین شریفین کا مقصد عالم اسلام کو درپیش ان مسائل کا حل تلاش کرنا اور مسلم امہ کی سلامتی، بقااور استحکام، وحدت امت کو فروغ دینا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ الاقصی کی آزادی اور ارض الحرمین الشریفین کے تحفظ اور کشمیر کی آزادی کیلئے پوری امت مسلمہ متحد اور منظم ہے، امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کرنیوالے پہلے کامیاب ہوئے نہ آئندہ ہونگے۔