سیمی کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

May 23, 2020

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان اور ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سیمی کا کہنا تھا کہ اس حادثہ پر پاکستان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں اور اس مشکل وقت میں, میں آپ کے ساتھ ہوں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ بہت مشکل وقت ہے، حادثہ میں جن لوگوں کی جان گئی ان کے لیے دعاگو ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔