اسپائیڈرمین نے بچی کو چھٹی منزل سے گرنے سے بچالیا

May 24, 2020


نوجوان نے اسپائیڈر مین کے انداز میں چھ منزلہ عمارت پر چڑھ کر پانچ سالہ بچی کو گرنے سے بچا لیا۔

پانچ سالہ بچی کو چھ منزلہ فلیٹ کے باہر پھنس جانے کے بعد حقیقی اسپائیڈر مین نے بچالیا، یہ منظر دیکھنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے اس کا استقبال ایک ہیرو کی حیثیت سے کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لوگوں نے اس کی بہادری کو سراہا،یہ غیر معمولی واقعہ جمعرات کی صبح جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے زیونگونگ میں پیش آیا۔