گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کا متبادل دینا ہو گا، مچل اسٹارک

May 26, 2020

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے بعد اس کا کوئی متبادل بھی دینا ہو گا ، گیند سوئنگ نہیں ہوگی تو شائقین میچ نہیں دیکھیں گے ، بچے بولر بننا پسند نہیں کریں گے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے گیند سوئنگ نہ ہو، تھوک سےگیندچمکانے کی پابندی کا کوئی متبادل بھی دیناہوگا، کوئی دوسراطریقہ بتایاجائے۔

مچل اسٹارک نے کہا کہ آسٹریلیا میں فلیٹ پچزبن رہی ہیں اگرگیندبھی سوئنگ نہیں ہوگا تو میچزغیر دلچسپ ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گیندچمکانے پر پابندی ہو توگراؤنڈاسٹاف بیٹسمینوں کےفائدے کی پچزنہ بنائیں ، بال ٹیمپرنگ قوانین میں تبدیلی نہ کی گئی اور گیند کو چمکانےکی اجازت نہ ملی تو کھیل بورنگ ہوجائےگا۔