• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اسپتال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 10مریض ہلاک

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں واقع سرکاری ایس سی بی میڈیکل کالج و اسپتال کے ٹراما کیئر آئی سی یو میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 10 مریض ہلاک جبکہ 11 سے زائد طبی عملے کے ارکان جھلس کر زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ آج صبح تقریباً ڈھائی سے 3 بجے کے درمیان اس وقت بھڑکی جب آئی سی یو میں انتہائی تشویش ناک حالت میں مریض زیرِ علاج تھے۔

اطلاع ملتے ہی متعدد فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

اوڈیشہ کے وزیرِ اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ طبی عملہ مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے زخمی ہوا، مجموعی طور پر 23 مریضوں کو اسپتال کے دیگر شعبوں میں منتقل کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ کے مطابق 7 مریض منتقلی کے دوران دم توڑ گئے جبکہ مزید 3 مریض وارڈز میں شفٹ ہونے کے بعد جانبر نہ ہو سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید