پنجاب: مارکیٹ بازاروں کے اوقاتِ کار دوبارہ 9 سے 5 کردیے گئے

May 26, 2020

حکومتِ پنجاب نے کل سے مارکیٹس، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار عید الفطر کے ختم ہوتے ہی تبدیل کر دیے۔

وزیرِ تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کل سے صوبے بھر میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار دوبارہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک کردیے گئے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی آمد پر صوبائی حکومت کی جانب سے مارکیٹس اور شاپنگ مالز کھولنے کے وقت کو رات 10 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

وزیرِ تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھل سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید پر مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کنفیکشنری کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلیں گی۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں سختی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاق اور صوبوں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔