• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا اسرائیل پر حملے میں پہلے کبھی نہ استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا استعمال

ایران نے اسرائیل پر حملے میں پہلے کبھی نہ استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا۔ 

ایرانی ٹی وی کے مطابق تازہ حملوں میں تل ابیب کے 8 علاقوں میں تباہی پھیلی، کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ 4000 قابض آبادکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ 

ایرانی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی دارالحکومت میں ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کےلیے معطل ہوگئی ہے۔ 

ایرانی ٹی وی کے مطابق بن گورین ایئرپورٹ پر ریفیولنگ طیاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد خطے میں امریکا کے بغیر نیا توازن قائم ہوگا، جنگ کے آغاز سے اب تک 600 امریکی فوجی ہلاک کے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید