کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے3 اراکین پاکستان میں موجود نہیں

May 27, 2020

‏پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے تین اراکین کا پاکستان میں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بالنگ کوچ وقاریونس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے فوری بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے جبکہ فزیوکلف ڈیکن بھی پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد ساؤ تھ افریقہ چلے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن پی ایس ایل سےقبل ہی چھٹیوں پر اپنے وطن نیوزی لینڈ جا چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے ابتدائی مرحلے میں تینوں کوچز کی شمولیت مشکل ہے ۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بو رڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ہیڈ کوچ سمیت مینجمنٹ کےدیگر اراکین تینوں کوچز سےرابطے میں ہیں، ٹریننگ کا پلان بنانے کے لیے تینوں کوچز سے مشاورت کی جاتی ہے جبکہ موجودہ صورتحال مدنظر رکھ کر کوچز کی واپسی کا پلان بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ کھلاڑیوں کےٹریننگ کیمپ کےابتدائی مرحلے کا جون کے پہلے ہفتے سے پلان بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بو رڈ ( پی سی بی ) کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق، میڈیکل شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم جلد تفصیلات بتائیں گے۔