بیٹے کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پی پی (ش ب) کے کارکن کی تدفین

May 28, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں گذشتہ شب بیٹے کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پی پی (ش ب) کے کارکن ذوالفقار خاصخیلی کی نماز جنازہ گلستان سجاد قاسم آباد میں ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی‘ قتل میں ملوث مقتول کا 17سالہ بیٹا شہریا ر گرفتار نہیں ہوسکا۔ ایس ایچ او بھٹائی نگر انور خانزادہ نے ”جنگ“ کو بتایا کہ ابھی تک مقتول کے ورثا نے ایف آئی آر کے لئے رابطہ نہیں کیاہے انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ذوالفقار خاصخیلی نے بغیر اجازت موٹرسائیکل لے جانے پر مہمانوں کے سامنے نوجوان بیٹے کو ڈانٹا تھا جس پر اس نے مشتعل ہوکر کچھ دیر بعد والد کوپستول سے گولی ماری ہے ۔