فنکاروں کیلئے ریلیف پیکیج کی سمری کو مستردکردیاگیا

May 28, 2020

پشاور (وقائع نگار) وزير اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے فنکاروں کے لیے ریلیف پیکج کی سمری کو مسترد کرنے پر ہنری ٹولنہ اور صوبے کی فنکار برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بد حال فنکاروں کی مدد کیلئے مالی پیکج کا اعلان کیاجائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں کی حکومتوں نے اپنے فنکاروں کو اس وبائی مرض کے دوران خوب سپورٹ کیا لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے فنکاروں کے لیے ابھی تک کچھ نہیں کیا ہے جو اس حکومت کی فنکار دشمنی کی واضح مثال ہے ہنری ٹولنہ تنظیم نے وزیر اعلی سے تین دن میں مالی امداد کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر فنکار برادری کی جانب سے صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور مطالبے کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔