فرانس: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب

May 28, 2020


پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ن لیگ فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کی۔

تقریب میں ن لیگ کے چیئرمین راجہ علی اصغر ، سینئر راہنما طلعت چوہان ، سینر نائب صدر سردار ظہور اقبال، نائب صدر راجہ نثار علی خاں، ن لیگ یورپ کے جنرل سیکریٹری نعیم چوہدری، ایڈیشنل جنرل فرانس راؤ طاہری اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں یوم تکبیر کا کیک بھی کا ٹا گیا اور راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک و قوم کےلیے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

ملک کا دفاع مضبوط بنانے کےلئے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود آج کے روز ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی ممالک کی فہرست میں شامل کرایا۔

ہمسایہ ملک افغانستان سمیت مشرق وسطی میں گئی ممالک کو قوتوں نے حملے کرکے تباہ برباد کر دیا مگر وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ بھی نہ دیکھ سکے کیونکہ پاکستان ایٹمی طاقت اور بہترین افواج کا ملک ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف فرانس میں دو دفعہ منتخب ہونے جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف نے پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور مختصر خطاب میں میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے عمران خان کی حکومت کی طرف سے میڈیا کا کلہ دبانے اور جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میر شکیل الرحمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے یکطرفہ احتساب کو عمران خان ٹیم اور نیپ کا گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب جتنا شور مچائے عوام جانتے ہیں میاں نواز شریف اور خاندان ملک و قوم کے لیے سیاست کرتے رہے ہیں۔