جاپان میں بیس بال مقابلے اگلے ماہ شروع کرنے کااعلان

May 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جاپان میں بیس بال مقابلے19 جون سے شروع ہوں گے، جس کے لئے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے کورونا وائرس خدشات کے باعث تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کھلاڑیوں کے چار ،چارگروپس میں ٹریننگ سیشنز ہو رہے ہیں۔