طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، کمیونٹی رہنما

May 29, 2020

ہڈرزفیلڈ (نمائندہ جنگ) برٹش پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ طیارہ حادثے کی فوری طور پر تحقیقات کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، ان شخصیات کا کہنا تھا کہ یہ پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بغیر تحقیقات کے الزام پائلٹ پر لگایا جا رہا ہے۔ علامہ قاری محمد عباس صدر مذہبی امور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ، علامہ صاحبزادہ امدادُ الحسن نعمانی چیئرمین ختم نبوت ایجوکیشن برمنگھم ، مولانا محمد اکرم اوکاڑوی خطیب جامع مسجد بلال ہڈرسفیلڈ ، قاری عبد الرشید ہزاروی انفارمیشن سیکرٹری جمعیت علماء برطانیہ اولڈھم ، آصف نسیم راٹھور صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ ، ,سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہد عقیق ،سابق ممبر قومی اسمبلی و پارلمیانی سکریڑی دفاع چوہدری خورشید زمان ،صدر مرکزی جماعت اھل سنت برطاینہ پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمزی،زیڈ۔اے مرزا صدر استحکام پاکستان کونسل برطانیہ ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی ، معروف بزنس مین شاھد انور مرزا اور دیگر مذہبی ، سیاسی اور کمیونٹی رہنماؤں نے اپنے الگ الگ بیان میں طیارہ حادثہ پر جنگ سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسے واقعات حکومت اور محکمہ کے ذمہ داران کی نا اہلی ، نالائقی اور بے توجہی کی وجہ سے پیش آتے ہیں اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ، اندوہناک اور انسانیت سوز حادثہ ہے، جس کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم آج غمزدہ اور افسردہ ہے، ان رہنماؤں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کو انکوائری کیلئے بُلا کر اس حادثہ کی تحقیق کروائی جائے اس کے بعد ذمہ داران کو قرار واقعی اور عبرت ناک سزا ئیں دی جائیں ، اس افسوس ناک اور قیامت خیز حادثہ کے شہدا کے اہل خانہ سے گہرے دُکھ ، دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا و استدعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی حادثہ میں شُہید ہونے والوں کی مغفرت فرما کر جنتُ الفردوس کے اعلی مقامات میں جگہ عطا فرمائے لواحقین ، پسماندگان اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ، زخمی ہونے والوں کو اپنے فضل و کرم سے صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔ آمین