احمدعلی اولکھ تشدد کیس، ایم این اے مجید نیازی کا بیٹا عبدالرحیم گرفتار

May 29, 2020

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ تشدد کیس میں ایم این اے عبدالمجید نیازی کے بیٹے عبدالرحیم نیازی کی سپریم کورٹ لاہور بنچ سے ضمانت منسوخ ہوگئی۔ احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا۔دس ماہ قبل کروڑ میں ایم این اے مجید نیازی کے بیٹے اور ساتھیوں نے ایم پی اے احمد علی پر تشدد کیا تھا۔ پولیس تھانہ کروڑکے ایس ایچ اوعدنان شہزاد نے کہاکہ گرفتار عبدالرحیم نیازی کو لاہور سے کروڑ لایا جائے گا۔