گیس ریفلنگ،کھلا پٹرول بیچنے پر 2 افراد گرفتار

May 29, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نےغیر قانونی طریقے سے گیس ریفلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں2افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔لوہاری گیٹ پولیس نے معصوم شاہ روڈسے ملزم بلال کو شارع عام پر غیر قانونی گیس ریفلنگ،پاک گیٹ پولیس نے گل روڑ سے ملزم محمد عظیم کو قابو کیا جو کھلا پٹرول فروخت کررہا تھا۔