پاکستان ریلویز کا مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

May 29, 2020

پاکستان ریلوے نے 6 اپ اور 6 ڈاؤن ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کل لاہور میں کریں گے۔ مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بھی 15 اپ اور 15 ڈاؤن ٹرینیں بحال کی گئیں۔ زیادہ تر ٹرینیں راولپنڈی سے کراچی، پشاور سے کراچی اور راولپنڈی تا لاہور چلائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی جبکہ مزید مشاورت کے لیے کل ریلوے حکام کا اجلاس طلب کرلیا۔ ٹرینوں کی بحالی کا معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں حفاظتی تدابیر مزید سخت کرنے کی گائیڈ لائنز پر مشاورت ہوگی جس میں آن لائن بکنگ، سیٹوں میں فاصلہ اور مسافروں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار طے ہوگا۔

اس کے علاوہ تمام ریلوے اسسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔ ٹکٹ کلکٹر ایس ٹیزاور پولیس سمیت ریلوے عملہ کے لیے ماسک اور اقدامات حفاظتی تدابیر طے ہوں گی۔