خیرپور: تاجر کی دکان میں چوری

June 01, 2020

خیرپور(بیورورپورٹ) گوٹھ باقی خان اعوان میں چور گروہ مقامی تاجر پرویز کھوکھر کی دکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے متاثر تاجر کے مطابق پولیس کو چوری کی واردات کی ا طلاع دی گئی ،تاہم چور گرفتار نہیں کئے جا سکے گاؤں میں چوری کی بڑی واردات پر امن پسند شہریوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔