مولا بخش چانڈیو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

June 02, 2020

مولا بخش چانڈیو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مولا بخش چانڈیو نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اہلیہ اور بیٹے کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: صورتحال الارمنگ ہے، کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ناصر شاہ

سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا تھا اب ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ طبیعت ٹھیک ہے، تنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں۔