حکومت کی مثالی کارکردگی سے ملک کا مستقبل بدل رہا ہے،مراد سعید

June 04, 2020

اسلام آباد( وقائع نگار) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی مثالی کارکردگی سے ملک کا مستقبل بدل رہا ہے، ہم نے پاکستان پوسٹ کو کئی اقدامات کی وجہ سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے، 6 ماہ بعد تمام پوسٹ آفسز ڈیجیٹلائزڈ ہو جائینگے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان پوسٹ اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے درمیان ڈیجیٹل فنانشل سروس کے آغاز کے معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ جب ہمیں ملا تھا تو مالی خسارے کا شکار تھا لیکن آج یہ ادارہ ایک منافع بخش قومی ادارہ کی صورت میں آگے بڑھ رہا ہے۔