میرے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ، شاہد آفریدی

June 15, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکی صحت یابی سے متعلق دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ انہیں لوگوں کے پیغامات مل رہے ہیں جو ان کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ وہ تمام افراد کے مشکور ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ لوگ اس مشکل وقت میں مدد کے منتظر افراد کی تلاش اور ان کا خیال جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ 13 جون کو شاہد آفریدی نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی تھی۔

پاکستان میں لاک ڈاؤن کے دوران شاہد آفریدی نے ملک کے مختلف شہروں میں ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم جاری رکھی ہوئی تھی۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2663 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 53 ہزار 291 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔