طالبات کے ساتھ ہراسانی کا معاملہ، کمیٹی کا تحقیقات کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

July 02, 2020


لاہور میں نجی اسکول میں طالبات کے ساتھ ہراسانی کے معاملے کی تحقیقات کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ گرلز برانچ کے اے اور او لیول کے تمام بچوں کے انٹرویوز کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی 3 رکنی کمیٹی نے اسکول انتظامیہ کو خط بھی لکھ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پرائیوٹ اسکولوں کی تنظیم متحرک

اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کل تمام طلبہ کو اسکول کیمپس میں بلایا جائے، اور اس کے ساتھ ساتھ برطرف اور معطل کیے جانے والے اساتذہ اور عملے کے ارکان کو بھی بلایا جائے۔

کمیٹی نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والے طلبا کے ٹیلیفون نمبر بھی مانگ لیے۔

یہ بھی پڑھیے: طالبات کو ہراساں کرنیوالے 5 ملازمین برطرف

اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی نے برطرف اور معطل کیے جانے والے اساتذہ و عملے کے ارکان کے نمبر بھی مانگ لیے۔