امریکا کی جانب سے پاکستان کو وینٹی لیٹرز کا عطیہ

July 02, 2020

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے حوالے سے امریکی حکومت نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور 100وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمعرات کو کراچی پہنچ گئی، جوکہ جمعہ کو تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر این ڈی ایم اے کے حوالے کیے جائیںگے۔

کورونا وائرس کی وبا ئی صورتحال میںامریکی حکومت نے پاکستان کو وینٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس ضمن میں100وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمعرات کو ڈی ایچ ایل کارگو فلائٹ نمبر ای ایس او 515 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

جس کو ٹی سی ایس لاجسٹکس کے ویئر ہاؤس میںاسٹور کر دیا گیا ہے۔ یہ وینٹی لیٹرز جمعہ کو ایک تقریب کے دوران باقاعدہ طور پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیے جائیںگے۔

تقریب میںامریکی قونصل جنرل، چیئرمین این ڈی ایم اے، امریکی قونصل خانے اور وزارت خارجہ کے افسران سمیت این ڈی ایم اے کے افسران شرکت کریںگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر کے اسپتالوںکو وینٹی لیٹرز دیئے گئے ہیں، اور یہ وینٹی لیٹرز بھی اسپتالوںکو دیئے جائیںگے۔