میرا، اہلیہ اور بیٹیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، شاہد آفریدی

July 03, 2020

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیاہے۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ مجھ سمیت اہلیہ اور بیٹیوں اقصہ اور انشا کورونا وائرس سے کلیئر ہیں۔

کوویڈ 19 مثبت آنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔