پاکستانی کرکٹر کی جم کر پریکٹس

July 04, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ووسٹر میں انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو بھی جم کر ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے جمنازیم میں بھی ٹریننگ کی ،کپتان اظہر علی، بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے وزن اٹھائے اور باکسنگ پریکٹس بھی کی ،جبکہ کھیل کی بھی پریکٹس ہوئی۔