مشرفی مرتضی کا دو ہفتے بعد دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

July 05, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا دو ہفتے بعد دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے فزیشن دبیشیش چوہدری کا کہنا ہے کہ مشرفی کو صحت کے کوئی پیچیدہ مسائل نہیں ہیں۔