لوٹن کی مساجد اور مدارس حکومت پابندیوں کے مطابق کھل گئے

July 05, 2020

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن کے مذہبی ادارے حکومت کی ہدایات کے مطابق مختلف پابندیوں کے ساتھ کھل گئے ہیں، جنگ کو لوٹن سنٹرل ماسک، لوٹن جامعہ اسلامیہ غوثیہ، یوکے اسلامک مشن مدینہ مسجد لوٹن ، صفۃ الاسلام،الحرا کلچرل ایجوکیشنل سنٹر مسجد کی طرف سے تفصیلات مہیا کی گئی ہیں جن کے مطابق برطانیہ کے دیگر علاقوں کی طرح لوٹن میں بھی یہ دینی ادارے کھل گئے ہیں۔ اس حوالے مولانا حافظ اعجاز احمد، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ محمد اقبال اعوان، راجہ فیصل کیانی اور پروفیسر مسعود اختر ہزاروی کہا ہے کہ نمازی سختی سے حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے اور گائیڈ لائنز کی پیروی کرتے ہوئے عبادت بھی کی جاسکے۔ نمازی کن شرائط کو پورا کرتے ہوئے مساجد اور مدارس جاسکتے ہیں اس کی تفصیلات کے لیے حکومت کی ہدایات دیکھی جائیں۔