رابی پیرزادہ کے فن پارے پر سینئر صحافی بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے

July 07, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ عرصہ قبل گلوکاری چھوڑ کر پینسل آرٹ کی طرف آنے والی رابی پیرزادہ کی جانب سے اکثر و بیشتر ان کی شاندار پینٹنگز دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں لیکن اس بار جو پینٹنگ انہوں نے شیئر کی ہے اسے دیکھ کر کوئی بھی داد دینے پر مجبور ہوسکتاہے۔ایسی ہی بے ساختہ داد ایک سینیئر صحافی نے بھی دی۔ رابی کی پینٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس سے پہلے آپ جھک ہی ماررہی تھیں۔قبل ازیں رابی پیرزادہ کی ٹویٹر پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انتہائی بارعب بزرگ ہاتھ میں چھڑی تھامے بیٹھے ہیں جب کہ رابی کی کلوز اپ میں لی گئی سیلفی میں یوں لگتا ہے جیسے وہ کیمرے ہی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پینٹنگ میں رنگوں کو اس مہارت سے بھرا گیا ہے کہ تصویر میں موجود شخصیت کوئی خاکہ نہیں بلکہ حقیقی انسان محسوس ہورہے ہیں۔رابی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ لکھا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ہم کرپشن میں نمبر ون ، بچوں سے نارواسلوک میں دوسرے اور گندگی میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ آپ جانتے ہیں ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ ہم وہ واحد قوم ہیں جو اپنے ملک سے متعلق منفی خبریں ہی وائرل کرتے ہیں۔ میں پاکستان اور دنیا بھر کے تمام مصوروں کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ میرا مقابلہ کرلیں۔رابی کی اس تصویر کو ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں۔ جب کہ متعدد افراد نے ان کے شاندار آرٹ ورک کو سراہا بھی ہے۔رابی پیرزادہ کی پینٹنگ کو سراہنے والوں میں سینئر صحافی بھی شامل ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا اگر یہ ماسٹر پیٓس واقعی آپ نے بنایا ہے تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں اس سے پہلے آپ جھک ہی مار رہی تھیں، یہ انتہائی شاندار مواد ہے"۔