ٹریفک پولیس نے سال نو کے موقع پر شہریوں کو موٹروے ایم 9 پر غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
موٹروے پولیس نے ایم 9 (کراچی ٹو حیدرآباد) موٹروے پر سال نو کے موقع پر غیر ضروری سفر سے روکا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سال نو پر موٹرسائیکل سوار ون ویلنگ اور غیر قانونی ریسنگ سے باز رہیں، لیاری ایکسپریس وے، ایم 9 اور قومی شاہراہ پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نئے سال کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کےلیے موٹروے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔