پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025-2024 جاری کر دی گئی۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، قومی خزانے میں ٹیلی کام شعبے کا حصہ 402 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری 838 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیلی کام آمدن میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام شعبے کی سرمایہ کاری میں 9 فیصد کی نمایاں ترقی ہوئی ہے، پاکستان کے 92 فیصد رقبے پر ٹیلی کام کوریج کی سہولت فراہم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں براڈبینڈ پینی ٹریشن 60 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 95 فیصد سیلولر نیٹ ورکس 4G ٹیکنالوجی پر منتقل ہیں، علاقائی رابطوں کے لیے 4 نئی سب میرین کیبلز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 95 فیصد موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری شروع ہوچکی ہے، مقامی طور پر تیار کردہ فونز میں 68 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن مزید بہتر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صارفین کے تحفظ کے اقدامات اور شکایات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، پی ٹی اے نے 5G کی لانچنگ اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔