مصری اداکارہ راگا الگداوی کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں

July 07, 2020

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مصری اداکارہ راگا الگداوی کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مصری اداکارہ راگا الگداوی کی بیٹی امیرا حسن مختیار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ والدہ کو سانس ، سر درد اورکی تکلیف محسوس ہونے مصر کے شہر اسماعیلیہ کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن اسپتال میں حالت مزید خراب ہونے پر ان کی موت واقع ہو گئی۔یاد رہے کہ 81 سالہ مصری اداکارہ راگا الگداوی کا کیرئیر 6 دہائیوں پر محیط تھا جبکہ 2 دن قبل ٹی وی سیریز ’لی بیبٹ ال نسیان‘ کے لئے فلم کی عکسبندی کرائی تھی۔واضح رہے کہ مصر میں کورونا کے باعث 6 ڈاکٹر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والے ڈاکٹر کی شرح 5 سے 7 فیصد ہے۔مصری اخبار کے مطابق مصری ڈاکٹروں کی یونین کے سربراہ ابراہیم الزیات نے کہا تھا کہ ہلاک شدہ ڈاکٹروں میں سے بعض زیر تربیت تھے جبکہ بعض میڈیکل کالج کے طالبعلم تھے جن کا آخری تعلیمی سال تھا‘۔مصری ڈاکٹروں کی یونین کے سربراہ ابراہیم الزیات نے مزید کہا تھا کہ یونین نے اب تک کورونا کا شکار ہونے والے جن ڈاکٹروں کا شمار کیا ہے ان کی تعداد 430 ہے جبکہ اب تک 78 ڈاکٹر اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں، ان میں میڈیکل سٹاف سے تعلق رکھنے والا دیگر عملہ شامل نہیں۔