آیت اللہ درانی نظریاتی کارکن تھے،سرور رانجھا

July 07, 2020

لندن ( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا، نائب صدر ریاض کوہمروی، پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے صدر حفیظ بلوچ، سینئر رہنماخواجہ معین الدین سید، راجہ افتخار نے سابق ایم این اے اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما آیت اللہ درانی کی وفات پر شدید رنج وغم کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہت نفیس اور کمیٹڈ جیالے تھے۔ اوائل عمری سے پیپلز پارٹی سے منسلک اورنظریاتی کارکن تھے،بھٹو ازم کے متوالے اور پارٹی قیادت کے وفادار تھے۔ ان کی پاکستان کی سیاست میں کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی،پاکستان اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ ہماری اللہ سبحانہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔