23 گاڑیاں و موٹرسائیکل غائب، ڈکیتی کے دوران فائرنگ، شہری زخمی

July 07, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں،دورکشوں ،14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں ،اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد کے شہری بھی 5 گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تھانہ چونترہ نے 40ہزار روپےاور فروٹ چھیننے،فائرنگ سے زخمی کر نے، تھانہ گنج منڈی نے موبائل چوری ،تھانہ رتہ امرال نے ایک لاکھ 52ہزارروپےاسلحہ کی نوک پر چھیننے، 70ہزار روپے ، ہار سیٹ اور ایل ای ڈی چوری،تھانہ پیرودھائی نے 2 موبائل اور 8ہزارروپے، ڈرائیونگ لائسنس اور اے ٹی ایم کارڈز کا حامل پرس چوری، تھانہ بنی نےموبائل فون چھیننے،تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل چوری، موبائل چھیننے، موبائل فون اور 18 سو روپے چھیننے،3 موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے 20 ہزار روپے ، پرائز بانڈ مالیتی 50ہزار روپے ، جائیداد کے کاغذات ، والد کی اسناد ، انشورنس کے کاغذ ، مصدقہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی نقول چوری،تھانہ کینٹ نے2موبائل چھیننے،تھانہ ویسٹریج نے 35ہزارروپے ،4موبائل،سگریٹ مالیتی13ہزارروپے چوری،تھانہ سول لائن نے 10رضائیاں،2 ڈنرسیٹ چوری،تھانہ سول لائن نےموبائل چھیننے،تھانہ صدربیرونی نے انگوٹھی، 30ہزارروپے،32بور پستول بمعہ50گولیاں چوری ،گھر کے تالے توڑ کرپونے دولاکھ روپے چوری، گھر سے17 تولے زیور،70ہزار روپے اور 3 قیمتی گھڑیاں چوری،تھانہ کلرسیداں نے مویشی مالیتی 11لاکھ 44ہزار روپے چوری، دریں اثناءتھا نہ شالیمار نےکار چوری، تھا نہ کھنہ نے کار چوری،تھا نہ شالیمار پولیس نے رینٹ پر لے کر تین گاڑیاں ہضم کرنے پر مقدمات درج کر لیے۔ ترنول پولیس نجی کمپنی کے وئیر ہائوس سے 42لاکھ روپے کا سامان چوری کرنے کے الزام میں سٹور کیپر اور اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔