لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار تھیٹر اداکارہ جھگی میں رہنے پر مجبور

July 10, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ مالک مکان کے ظلم کا شکار ہوکر جھگیوں میں پناہ لینے والی تھیٹر کی معروف اداکارہ عالیہ چوہدری کے پاس پہنچ گئیں۔اس موقع پر فاطمہ چدھڑ نے عالیہ چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک دو روز تک انہیں شیلٹر ہوم منتقل کر دیا جائے گا جب کہ ان کے بھائی کا علاج معالجہ بھی کرایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عالیہ چوہدری سے ملنے کے لئے آئی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالیہ چوہدری تا حال جھگیوں میں ہی مقیم ہے اور وہ اس انتظار میں ہے حکومت کب اپنا وعدہ پورا کرتی ہے۔یاد رہے کہ عالیہ چوہدری اپنی فیملی سمیت کافی عرصہ سے کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھی لیکن لاک ڈاؤن کے باعث جب تھیٹر بند ہوگئے تو وہ بے روزگار ہوگئیںاور ان کے پاس جو بھی جمع پونجی تھی وہ روزمرہ اخراجات میں صرف ہو گئی۔ ایک طرف انہیں روٹی کے لالے پڑے ہوئے تھے تو دوسری طرف مالک مکان باربار کرائے کا مطالبہ کررہا تھا۔اس درخواست کے باوجود مالک مکان نے سامان اٹھا کر باہر پھینک کر گھر کو تالہ لگا دیا۔عالیہ کے پاس رہنے کی کوئی بھی جگہ نہیں تھی لہٰذہ میں اپنی فیملی کو لے کر سبزہ زار کی جھگیوں میں آگئی جہاں ایک ماہ سے مقیم ہوں۔ عالیہ چوہدری نے زارو قطار روتے ہوئے مزید بتایا کہ میرا بھائی شوگر کا مریض ہے جس کی دواؤں کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ علاج کے لئے4لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔