• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد وارثی نے سلمان خان کو بیڈ بوائے اور شاہ رخ خان کو جینٹل مین قرار دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے سلمان خان کو بیڈ بوائے اور شاہ رخ خان کو جینٹل مین قرار دیا، جبکہ سینئر اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی ریلیز نہ ہونے والی فلم کو یاد کیا۔

ڈیجیٹل ہندی نیوز پورٹل للن ٹاپ کے ساتھ گفتگو میں ارشد وارثی نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بارے میں دلچسپ تبصرے کیے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان عوام کی نظر میں ایک روایتی برے لڑکے کی شبیہ رکھتے ہیں، جبکہ شاہ رخ خان کا انداز نہایت شائستہ اور جینٹل مین والا ہے۔

انھوں نے نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی 2021 کی فلم ضمانت کے ریلیز نہ ہونے کا ذکر کیا اور اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر شوٹنگ کی گئی تھی۔ اس دوران امیتابھ کی پیشہ ورانہ سنجیدگی او رکھ رکھاؤ قابل تھی۔

ضمانت کے ہدایت کار ایس رامناتھن فلم کی تکمیل سے پہلے ہی انتقال کر گئے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، مجھے اپنا شاٹ اس وقت تک کرتے رہنا چاہیے جب تک میں خود مطمئن نہ ہوجاؤں۔

انہوں نے شاہ رخ خان کی نرم روی اور شائستگی کو سراہا اور مستقبل میں فلم کنگ میں دوبارہ ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

ارشد وارثی نے سلمان اور شاہ رخ خان دونوں کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے، مگر امیتابھ بچن کے ساتھ کام واحد پروجیکٹ ضمانت ریلیز ہی نہ ہوسکی۔

57 سالہ ارشد وارثی کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ یہ میری بدقسمتی ہے کہ میں امیت جی کے ساتھ کام نہ کرسکا، میرے لیے حقیقی اسٹارز دلیپ کمار، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید