• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں 5 برس بعد فوجی حکومت کی نگرانی میں انتخابات، ووٹرز ٹرن آؤٹ کم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

میانمار میں 5 برس بعد فوجی حکومت کی نگرانی میں مرحلہ وار انتخابات ہوئے۔ ینگون سے خبر ایجنسی کے مطابق پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم رہا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 جنوری اور تیسرے مرحلے کی 25 جنوری کو ہوگی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق خانہ جنگی، سیاسی جماعتوں کی تحلیل اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر سیاسی مبصرین کے تحفظات ہیں۔ 

اقوام متحدہ، مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے انتخابات کو غیر شفاف اور جعلی قرار دے دیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی فوج نے 2021 میں حکومت کا تختہ اُلٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید