پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے وکٹ کیپر سدرہ نواز کو شادی کی مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاطمہ ثناء نے ٹیم کی ساتھی کھلاڑی اور نئی نویلی دلہن سدرہ نواز کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی دلہن بنی تصویر شیئر کردی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز کی زندگی کی نئی اننگز شروع ہوگئی ہے۔
سدرہ نواز کرکٹ ٹیم منیجر غیاث خان کے ساتھ گزشتہ دنوں لاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ان کی شادی اور رخصتی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔