BCG ویکسین ’کووڈ19‘ کے علاج کیلئے فائدہ مند قرار

July 11, 2020

سائنسدانوں نے تپ دق کے علاج کے لیے 1924ء میں بنائی گئی ویکسین ’بی سی جی‘ کو ’کووڈ19‘ کے علاج کے لیے بھی فائدہ مند قرار دیا ہے۔

مختلف ملکوں میں کی گئی تحقیق میں یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ اس ویکسین سے قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے، جو کووڈ کے مریض کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بی سی جی ویکسین انتہائی ہائی رسک پر کام کرنے والے افراد مثلاً ہیلتھ ورکرزاور پولیس افسران کو دینا زیادہ فائدہ مند ہوگی ۔