پنجاب اسمبلی کا اجلاس15جولائی کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوگا

July 12, 2020

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 جولائی کو 3 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس18اگست سے قبل دوسرے پارلیمانی سال کے 100دن پورے کرنے کی آئینی شق پورا کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومت مفاد عامہ کے چار نئے بل ایوان میں پیش کرے گی،اجلاس میں وزراء اور ارکان اسمبلی سمیت دیگر شرکاء کے لیے کورونا وائرس کے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔