ایفل ٹاور کو سیاحوں کیلئے مکمل طورپر کھول دیا گیا

July 13, 2020

پیرس(نمائندہ جنگ ) پیرس میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ایفل ٹاور کو ہفتے کے روز مکمل طور پر کھول دیا گیا اب سیاح ایفل ٹاور کی بالائی منزل تک جا سکیں گے،اس کے علاوہ ڈزنی لینڈ کو بھی کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تھیم پارک کو 15 جولائی سے مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی کھولنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جبکہ انتظامیہ نے ڈزنی لینڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پارک میں آنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہننا اور سماجی دوری کا خیال رکھنا ہو گا، کارٹون کرداروں نے سیاحوں کے استقبال کے لیے ڈانس کی پریکٹس بھی کی۔ ورلڈ ڈزنی کو کورونا وائرس سے اب تک کافی نقصان ہوچکا ہے، خطے میں پارکس سے ہونے والی آمدنی سال کی پہلی سہ ماہی میں نہ ہونے کے برابر ہے۔