عدالت نے سنتھیا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹادی

July 13, 2020

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف نازیبا ٹویٹ کے معاملے پر امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان نے ندیم مغل کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا جس میںکہا گیا کہ ایف آئی اے انکوائری کرے اور شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالتی فیصلے میںکہا گیا کہ 15 جون کو عدالت ایف آئی اے کو اس معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے چکی ہے.

فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ایک واقعہ کی 2 ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتیں، لہذا سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل تفتیش ہو