• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا کیخلاف مقدمہ اندراج کی ایک اور درخواست پر فیصلہ محفوظ



اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی ایک اور درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے سنتھیا رچی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت کی جس میں سنتھیا کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

سنتھیا کے خلاف درخواست گزار ندیم مغل کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

اس موقع پر سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے پہلے سنتھیا رچی کے خلاف 22 اے کی درخواستیں دی گئی ہیں، ایک درخواست ایف آئی اے کو دی گئی تھی کہ وہ سنتھیا رچی کے خلاف انکوائری کریں۔

وکیل سنتھیا رچی نے بتایا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ الگ الگ کیس کے بجائے درخواستوں کو یکجا کرلیں۔

عمران فیروز نے کہا کہ درخواست گزار ندیم مغل کی طرف سے ایک نئی درخواست دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے معاملے کی چھان بین کرے۔

اس معاملے پر سنتھیا رچی کے وکیل عمران فیروز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق ایک معاملے پر 2 ایف آئی آر نہیں ہوسکتیں، ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ ایک ہی کیس میں ندیم مغل بھی گواہ بن جائیں۔

تازہ ترین