اُشنا شاہ پاکستانیوں کے دہرے معیار پر برس پڑیں

July 16, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ اُشنا شاہ پاکستانی عوام کے قومی اور بین الاقوامی فنکاروں سے متعلق منافقانہ رویئے پر برس پڑیں۔

ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہوتے ہی ایک ختم نہ ہونے والی بحث شروع ہو گئی ہے ، پاکستانی شائقین کی جانب سے ارطغرل غازی ڈرامے سمیت اس ڈرامے کی کاسٹ کو بھی سوشل میڈیا پر فالو کیا جا رہا ہے ، کبھی پاکستانی عوام کسی ترکش اداکارہ کے لباس پر تنقید کر رہے ہیں تو کہیں تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کی جانب سے پاکستانی شائقین کے اس رویئے پر غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔


پاکستانی لیجنڈ اداکارہ و میزبان عفت عمر کو انٹرویو کے دیتے ہوئے اُشنا شاہ نے کہا کہ’ ارمینہ کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ اور ایسرا بیلجک کی تصویر پوسٹ کی گئی جس میں دونوں اداکاؤں نے ایک ہی جیسے کپڑے پہنے ہوئے تھے، دونوں کے بازو نظر آ رہے تھے۔‘

اُشنا شاہ نےکہا کہ ’ پاکستانی شائقین کے کمنٹ دونوں اداکاؤں کے تصویروں پر اگر دیکھے جائیں تو ماہرہ کو سب ہی نے ایسا لباس پہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور برا بھلا کہا جبکہ ایسرا کی تصویر کی سب نے تعریف کی ۔‘

اُشنا کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی عوام کا کہنا ہےکہ پاکستانی ادکارائیں مسلم ہیں اور عوام کا حق ہے اداکاروں کے ایسے لباس پر تنقید کر نا تو ترکش اداکارائیں بھی مسلمان ہیں۔



انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہم اپنی اداکاروں اور معروف شخصیات کو، اپنی عورتوں کو اتنا برا بھلا کہتے ہیں اور اُن کی توہین کرتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو باقی دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ بھی دیکھتے ہیں اور اُن کی تعریف کرتےہیں ۔