• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکارہ ایسر بیلجک المعروف حلیمہ سلطان جوکہ ارطغرل غازی ڈرامہ سیریز کے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے کے بعد ہر پاکستانی گھرانے میں جانی پہنچانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں ان کی ایک سلیفی سامنے آئی ہے، جوکہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے۔ اپنی اس تازہ ترین تصویر میں وہ نہایت پرکشش اور حسین نظر آرہی ہیں، اور سوشل میڈیا پر اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس تصویر کی پسندیدگی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایسرا بیلجک نے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا تو اس کے کچھ دیر بعد ہی اسے مختلف فین پیجز پر بھی شیئر کیا گیا۔

حال ہی میں 27 سالہ حسین اداکارہ نے ایک مقامی انگلش روزنامے سے انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے پاکستانی وزیراعظم کو ایک ترک نیوز چینل سے گفتگو کرتےہوئے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ ارطغرل جیسے کامیاب پروجیکٹ کو مقامی چینل پر نشر کیا جائے۔ 

ایسرا کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سن کر بہت فخر محسوس ہوا، انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی وبا نہ پھیلی ہوتی تو وہ اب تک پاکستان کے متعدد دورے کرچکی ہوتیں۔

تازہ ترین