پیپلز پارٹی کو کوئی غیرملکی فنڈنگ موصول نہیں ہوئی، لطیف کھوسہ

July 16, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کے حوالے سے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پرلطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سیکرٹری جنرل رہا ہوں، کوئی غیرملکی فنڈنگ موصول نہیں ہوئی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ساری فنڈنگ ملکی ہے، ہم ہر سال اپنی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کراتے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس کیس کو اب ختم کریں، تین سال سے یہ کیس چل رہا ہے، اب تک ایک روپے کی غیر ملکی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہا ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ آرڈر لکھیں یا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجیں۔