658 پی آئی اے ملازمین و دیگر عملے کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں، غلام سرور

July 16, 2020


وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 658 ملازمین اور دیگر عملہ کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں۔

سینیٹ کی قائم کمیٹی برائے ہوا بازی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو رپورٹ دی گئی کہ 262 پائلٹس کی ڈگریوں میں غلطیاں پائی گئیں۔ ماضی قریب میں 4 حادثے ہوئے، ہم نے وہ عبوری رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کمزوریوں اور غلطیوں کا اعتراف کرنا اور انہیں ٹھیک کرنا ہمارا کام ہے۔ فلور آف دی ہاؤس پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ ہم نے یہ سب کسی کے کہنے پر نہیں کیا۔

غلام سرور نے کہا کہ ماضی قریب میں 4 حادثے ہوئے، ہم نے وہ عبوری رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے کلچر میں ڈرائیونگ لائسنس بھی ٹیسٹ کے بغیر لیا جاتا ہے۔

غلام سرور نے کہا کہ میں نے فلور آف دی ہاؤس پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا، میں نے فلور پر بھی کہا اور پریس کانفرنس میں بھی کہا کہ لائسنسز میں خامیاں ہیں، جبکہ میں وکیل نہیں عوامی آدمی ہوں اور عوامی عدالت میں بات کررہا ہوں۔

دوسری جانب وفاقی سکریٹری ہوابازی نے 262 پائلٹ کی ڈگریاں اور لائسنسز درست قرار دے دیے۔

رکن قائمہ کمیٹی مصطفیٰ نواز کے پوچھنے پر سیکریٹری نے بتایا کہ توثیق کے دوران کوئی مسئلہ ہوا، آئی ٹی سسٹم والوں کی بھی انکوائری کروارہے ہیں، لائسنسنگ برانچ کے 5 لوگ معطل کیے ہیں۔