• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تارکین وطن واپس لینے پر برطانیہ کا جمہوریہ کانگو پر ویزا پابندیاں لگانے کا فیصلہ

شبانہ محمود، برطانوی وزیر داخلہ(فائل فوٹو)۔
شبانہ محمود، برطانوی وزیر داخلہ(فائل فوٹو)۔

برطانیہ نے سیاسی پناہ سے متعلق قوانین پر عمل نہ کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے جمہوریہ کانگو پر ویزا پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جمہوریہ کانگو غیر قانونی تارکین وطن اور مجرم واپس لینے پر آمادہ نہ ہوا۔ 

برطانوی وزرا کے مطابق کانگو نومبر میں اعلان کردہ نئے اسائلم قواعد پر عمل میں ناکام رہا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق کانگو کے شہری فاسٹ ٹریک ویزا سہولت حاصل نہیں کرسکیں گے، کانگو کے سیاست دانوں اور وی آئی پیز کو برطانیہ میں خصوصی سہولت نہیں ملے گی۔ 

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق انگولا اور نمیبیا اپنے شہری واپس لینے پر رضا مند ہیں اور ویزا پابندیوں سے بچ گئے۔ 

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے دیگر ممالک پر بھی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ 

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق نئے معاہدوں کی صورت میں ہزاروں افراد کو برطانیہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ 

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق پناہ گزینوں کو عارضی اسٹیٹس دیا جائے گا، رہائش کی ضمانت نہیں۔ 

برطانوی وزیر داخلہ نے شہری واپس نہ لینے والے ممالک پر ویزا ایمرجنسی بریک لگانے کا انتباہ دیا تھا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید